• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اوریوگنڈا کے صدور کا سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہتازترین

October 18, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کے یوگنڈا کے ہم منصب یوویری موسیوینی نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی60ویں سالگرہ کے موقع پرمبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

شی نے منگل کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ ایک لازوال روایتی دوستی کے ساتھ دونوں ملکوں نے حالیہ برسوں کے دوران جامع تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کی ہے۔  ان تعلقات سے سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا اور مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ  ملا ہے۔

انہوں نےکہا کہ چین اور یوگنڈا نے اپنے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے منسلک مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کی ہے۔ اس کےساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے مابین عالمی اورعلاقائی معاملات میں قریبی ہم آہنگی پائی گئی ہے۔

چینی صدرنے کہا کہ نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے پیش نظر دونوں ملکوں کے عوام نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اورچین یوگنڈا دوستی کا نیا باب لکھا ہے۔

شی نے کہاکہ وہ چین اور یوگنڈا کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وہ 60 ویں سالگرہ کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین۔افریقہ فورم کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ  دینے کےموقع کے طور پر صدر  موسیوینی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ دونوں ملکوں اور اس کے عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے اور نئے دورمیں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ افریقہ برادری کی مشترکہ طور پر تعمیر کی جاسکے ۔

اس موقع پر موسیوینی نے کہا کہ 60 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سےیوگنڈا اور چین نے مشترکہ کوششوں کے ساتھ تعاون کے متعدد بڑے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانےکے لیے قریبی ہم آہنگی پیدا کی ہے، جبکہ  دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات ایک نئے جذبے کے ساتھ  فروغ پا رہے ہیں ۔