• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 19th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ترکمانستان کا توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزمتازترین

October 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین اور ترکمانستان نے توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بیجنگ میں چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے ترکمانستان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ یہ بات چیت بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے قبل ہوئی۔

ترکمانستان کے وفد میں ترکمانستان کے صدارتی مشیر آشیرگلی بیگ لیف اور نائب وزیراعظم راشد میردوف شامل تھے

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ نے کہا کہ چین ترکمانستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کرنے کے ساتھ ساتھ  توانائی شعبے میں تعاون کو گہرا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔

ملاقات کے دوران وفد نے کہا کہ قدرتی گیس کے شعبے میں چین کے ساتھ ترکمانستان کے تعاون کے نتیجہ خیزنتائج برآمد ہوئے ہیں، ترکمانستان توانائی شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کا خواہشمند ہے۔