• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور تاجکستان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ جامع شراکت دار ہیں،چینی نائب صدرتازترین

May 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بدھ کو بیجنگ میں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔  ہان نےتاجک صدر سے کہا کہ صدر شی جن پھنگ آپ کے دورے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کی مستقبل کی ترقی کے لیے ایک نیا خاکہ تیار اور چین تاجکستان تعلقات کو ایک نئے دور میں داخل کریں گے۔ ہان نے کہا کہ چین اور تاجکستان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت دار ہیں۔  دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئے اور دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائدحاصل ہوئے ہیں۔چین  کے نائب صدر نے کہا کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ جدیدیت کی جانب چینی راستے کے ذریعے  اپنی قوم کی تجدید کو آگے بڑھانے میں عوام کی رہنمائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین تاجکستان کے ساتھ سٹریٹجک ہم آہنگی  کو فروغ دینے، باہمی اور ہمہ گیر عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔