• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور تھائی لینڈ نے کلاسک مواد کے ترجمے سے متعلق یادداشت پر دستخط کر دیئےتازترین

March 14, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی نیشنل پریس اینڈ پبلیکیشن ایڈمنسٹریشن نےتھائی لینڈ کی اعلیٰ تعلیم، سائنس، تحقیق اور جدت کی وزارت کے ساتھ دونوں ممالک کے کلاسک کاموں کے ترجمہ اور اشاعت کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

 یادداشت کے مطابق مزید عمدہ ترجمہ شدہ کاموں کی فراہمی کے ذریعے چینی اور تھائی باشندوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو بڑھانے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں ان ممالک سے 50 کلاسک کاموں کا ترجمہ اور اشاعت کی جائے گا۔

چین اور تھائی لینڈ کے درمیان شعبہِ اشاعت میں تبادلوں اور تعاون میں ایک تاریخی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔ توقع ہے کہ یادداشت پر دستخط سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک عوام کے درمیان ثقافتی تبادلے اور سیکھنے کے باہمی عمل کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کریں گے۔