• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور تھائی لینڈ کے مقامی کرنسیوں میں دوطرفہ لین دین کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطتازترین

May 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین اور تھائی لینڈ کے مرکزی بینکوں نے مقامی کرنسیوں میں دوطرفہ لین دین کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کے مطابق،مفاہمت کی یادداشت پر پی بی او سی کے گورنر پھان گونگ شینگ اور بینک آف تھائی لینڈ کے گورنر سیتھاپت سوتھیوارٹناروپوت نے دستخط کیے ۔ پی بی او سی  نے کہا کہ دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے گورنرز نے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی اور دو طرفہ مالی تعاون کے ساتھ ساتھ دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔