• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور سنگاپور کا ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کا عزمتازترین

November 09, 2023

سنگاپور(شِنہوا) چین اور سنگاپور نے اپنی ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھاتے رہنے کا عہد کیا ہے دونوں ممالک  کے تعاون نے مضبوط لچک اور قوت کا مظاہرہ کیا ہے۔

سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ کے ساتھ ملاقات میں چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے رواں سال مارچ میں چین-سنگاپور تعلقات کو ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری کی طرف گامزن کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔

ہان نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی "بیلٹ اینڈ روڈ" منصوبے کی تعمیر کے لیے سنگاپور کے ساتھ  تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے منصوبوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مل کر کام کرے گا، عوامی  تبادلوں اور رابطوں میں قریبی تعاون  کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کےمیکانزم کا بہتر استعمال کیا جائے گا ، تاکہ علاقائی خوشحالی اور استحکام کے لیے نیا کردار ادا کیا جا سکے۔

اس موقع پر لی نے کہا کہ سنگاپور اور چین  کے درمیان گہری روایتی دوستی قائم ہے ، اور سنگاپور اپنی ترقیاتی حکمت عملی کی بہتر تشکیل کرنے میں چین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

لی نے مزید کہا کہ سنگاپور دوطرفہ تعاون کی میکانزم میٹنگز کے نئے دور کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرے گااور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔