• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور سنگا پور کا دوطرفہ ڈیجیٹل تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاقتازترین

June 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین اور سنگاپور نے دوطرفہ ڈائیلاگ میکانزم کے افتتاحی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس کے بعد چین کی نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں ممالک نے اس میکانزم کو ڈیجیٹل شعبے میں تعاون اور تبادلوں کو بڑھانے کیلئے بطور پلیٹ فارم استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اجلاس میں مختلف سطحوں سے شرکا کے درمیان تبادلوں کی حوصلہ افزائی  کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جن میں حکومتی ایجنسیاں،کالجز،جامعات، تحقیقی اور کاروباری ادارے شامل ہیں۔

دونوں فریقوں نے تعاون کے ممکنہ شعبوں پر بھی بات چیت کی جن میں وہ شعبے بھی شامل ہیں جو کاروباری اداروں کے ڈیٹا کے سرحد پار بہاو کو سہولت فراہم کر سکیں،ڈیجیٹل معیشت کے نئے نمونوں اور نئی صنعتوں کو  فروغ دے  سکیں اور ڈیجیٹل تجارت کی اعلی معیار کی ترقی کو بڑھا سکیں۔