لیڈز (شِنہوا) لیڈز میں منعقد ہو نے والے چین۔ ناردرن انگلینڈ تعاون فورم میں چین اور برطانیہ کے کاروباری نمائندوں نے سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو کی ہے۔
فورم کا موضوع "خوشحال مستقبل میں شراکت داری" تھا۔ برطانیہ میں چینی سفیر ژینگ زی گوانگ نے فورم سے خطاب میں کہا کہ چین اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات دونوں فریقوں کے بنیادی مفادات کو پورا کرتے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ چین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
چائنہ۔برطانیہ بزنس کونسل کی چیف کمرشل افسر کلیئر یوری نے چائنہ ۔برطانیہ بزنس کونسل ٹریڈ ٹریکر کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2022 کی دوسری ششماہی کے دوران یارک شائر اور ہمبر خطے سے چین کو برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت تیزترین اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ اگر مضبوط ترقی کا یہ سفر جاری رہا تو علاقائی برآمدات بہت جلد بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گی۔
ویسٹ یارکشائر کمبائنڈ اتھارٹی کے انکلوسیو اکانومی، اسکلز اینڈ کلچر کے عبوری ڈائریکٹر فل ویچرلی نے فورم میں ترقی کے فروغ بارے بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ یارک شائر چین جیسے اہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرنے، بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے اقدامات آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے کیونکہ یہ ہمارے خطے اور شمالی (انگلینڈ) کی خوشحالی کے لئے ضروری ہیں۔