• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہوگئیںتازترین

July 16, 2024

گوانگژو (شِنہوا) چین اور روس کے بحری بیڑے تین روزہ بحری مشقوں کے لیے گزشتہ روزچین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژانجیانگ کی بحری بندرگاہ سے روانہ ہوگئے۔

عسکری ذرائع کے مطابق،دونوں ممالک کی جاری مشترکہ فوجی مشقوں کے تحت بحری مشق میں بندرگاہوں کے دفاع،مشترکہ جاسوسی اور پیشگی انتباہ،تلاش اور بچاؤ کی مشترکہ سرگرمیوں، مشترکہ فضائی دفاع اور میزائل دفاع جیسی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران اس سے قبل ہونے والی مشاورت اور تبادلوں کے نتائج کو جانچنے کے لیے لائیو ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی جائے گی۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ نے جمعہ کو بتایا تھا کہ چین اور روس کی مسلح افواج کی  ژانجیانگ کے قریب بحری اور فضائی حدود میں "جوائنٹ سی 2024" مشقیں شروع ہوگئی ہیں جو جولائی کے وسط تک جاری رہیں گی۔