• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روس کی مشترکہ بحری مشق اختتام پذیرتازترین

December 27, 2022

تباہ کن بحری جہاز جینان سے(شِنہوا)چین اور روس کی بحری افواج کے مابین چین کے مشرقی سمندر میں جاری 7 روزہ مشترکہ بحری مشق اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

2012ء کے بعد سے منعقد ہونیوالی اپنی نوعیت کی اس 11 ویں مشق کا انعقاد چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ میں ژوشان سے تائی ژو تک پھیلے ہوئے علاقے کے مشرقی سمندر میں کیا گیا تھا۔

اس کا انعقاد دونوں افواج کے درمیان سالانہ تعاون کے شیڈول کے مطابق کیا گیا تھا۔

شدید سمندری حالات کے باوجود دونوں بحری افواج نے ناکہ بندی اور کنٹرول، ریسکیو، اینٹی سب میرین اور فضائی دفاع سمیت مشترکہ آپریشنز کامیابی سے انجام دیے۔

چینی بحریہ کے میجر جنرل وانگ یو نے کہا ہے کہ یہ مشترکہ مشق چین اور روس کی بحری افواج کے درمیان تعاون کی ایک اور کامیاب مثال ثابت ہوئی ہے۔