تباہ کن بحری جہاز یِن چھوان سے(شِنہوا) چین اور روس کی بحریہ کی بحرالکاہل کے مغربی اور شمالی سمندری علاقوں میں جاری چوتھا مشترکہ بحری گشت گزشتہ روزبحیرہ جنوبی چین کے ایک مخصوص علاقے میں داخل ہوگیا۔
سالانہ شیڈول اور دوطرفہ معاہدے کے مطابق طے شدہ مشترکہ بحری گشت کا ہدف کوئی تیسرا ملک نہیں اور اس کا موجودہ بین الاقوامی یا علاقائی صورتحال سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
مشترکہ گشت میں چین کا میزائل ڈسٹرائر یِن چھوان اور میزائل فریگیٹ ہینگ شوئی اور ایک روسی فریگیٹ شامل ہیں۔ چین کا سپلائی جہاز ویشانو بھی ضروری سامان کی فراہمی کے لیے بیڑے میں شامل ہے۔ 2021 کے بعد سے یہ چین اور روس کا چوتھا مشترکہ سمندری گشت ہے۔ بحری بیڑے نے گشت کے دوران معائنہ آپریشن اور ہیلی کاپٹر لینڈنگ جیسی مشقیں انجام دیں، جس سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی مفاہمت اور روایتی دوستی میں اضافہ ہوا ہے۔