• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روس کے صدور کا نئے دور کے لیے ہم آہنگ جامع اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاقتازترین

March 22, 2023

ماسکو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے حالیہ دورہ روس کے دوران منگل کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے صدور نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مخلصانہ، دوستانہ اور نتیجہ خیز بات چیت کی اور کئی شعبوں میں نئی اور اہم مشترکہ مفاہمت  پر اتفاق کیا۔ دونوں صدور نے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھانے اور ایک نئے دور کے لیے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے اچھی ہمسائیگی، دوستی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنے پر اتفاق کیا۔ ماسکو میں مارچ کے خوشگوار موسم میں، شی ایک موٹر کیڈ میں کریملن پہنچے۔ جہاں کریملن کے گھڑ سوار محافظوں اور اترنے کے مقام پر کریملن کمانڈنٹ نے ان کا استقبال کیا۔پوتن نے سینٹ جارج ہال میں صدر شی کے اعزاز میں ایک پروقاراستقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ شاندار خیر مقدمی موسیقی کے ساتھ، شی اور پوتن نے مخالف سمت سے آتے ہوئے سرخ قالین پر ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ انہوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور ایک ساتھ تصویر بنوائی ۔ ملٹری بینڈ نے چین اور روس کے قومی ترانے بجائے۔ دونوں صدور نے پہلے چھوٹے گروپ اور پھر بڑے گروپ کی شکل میں مذاکرات کئے۔ صدر شی نے  اس موقع پر کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے پڑوسی ہیں اور روس کے ساتھ  دیرینہ ہمسائیگی کے تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینا تاریخی منطق اور چین کے اسٹریٹجک انتخاب کے مطابق ہیں، جنہیں تاریخ کے کسی دھارے سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

صدر شی نے کہا کہ 10 سال پہلے ان کے پہلے سرکاری دورہ روس  کے بعد سے، دونوں ممالک  کے درمیان  باہمی احترام، باہمی اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات  ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، جو مزید جامع زیادہ عملی اور زیادہ اسٹریٹجک ہونے کی خصوصیات کا مظہر ہیں۔ شی نے کہا کہ دورے کے دوران انہوں نے اپنے راستے پر بہت سے عام روسیوں کو خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  چینی موٹر کیڈ کی جانب ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا۔ وہ واضح طور پر دیکھ  سکتے ہیں کہ چین اور روس کے تعلقات کو مضبوط عوامی حمایت حاصل ہے۔