چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی نائب وزیر اعظم سن چون لان اور روسی نائب وزیر اعظم تاتیانا گولیکووا نے چین ۔روس کمیٹی برائے انسانی تعاون کے 23 ویں اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے ۔
دونو ں رہنماؤں نے اس اجلاس میں دونوں ملکوں پر زور دیا کہ عوامی تبادلوں کو مستحکم بنایا جائے ۔
فریقین نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چین اور روس کے درمیان نتیجہ خیز ثقافتی تعاون کو مکمل طور پر تسلیم کیا۔ اس حوالے سے مقامی تعاون، سائنسی وتکنیکی جدت اور کھیلوں کے تبادلے کے موضوعات پر مبنی تین قومی سال منعقد کیے گئے ہیں۔
دونوں فریقوں نے چین اور روس کے تعلقات میں انسانیت کے تعاون کو فروغ دینے کے مثبت کردار اور دور رس اہمیت کو سراہا اور دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور روس انسانی تعاون کو اعلیٰ سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا۔
سن نے اپنی روسی ہم منصب کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سن نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تبادلے چین اور روس کے تعلقات کی ترقی میں بنیادی، رہنمائی اور دیرپا کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق رائے پر عمل درآمد ، میکانزم اور طریقوں کی جدت اور انسانی تعاون کو فروغ دینا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ نئے دور میں چین۔ روس جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے ۔
گولیکووا نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ کھیلوں کے تبادلے کے سال کے متحرک کردارسے فائدہ اٹھایا جائے ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کیا جائے ، دوطرفہ عوامی تبادلوں کی اچھی مثال قائم ہو اور دو طرفہ تعلقات کے لیے عوامی حمایت کو مستحکم کیا جائے ۔
ملاقات کے دوران سن اورگولیکووا کی موجودگی میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔