• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روس کے درمیان انرجی تعاون کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں:چینی صدرتازترین

November 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک توانائی کے شعبے میں قریبی شراکت داری قائم کرنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنےکا خواہاں ہے۔

چوتھے چائنہ-روس انرجی بزنس فورم کو بھیجے گئے اپنے مبارکباد کے خط میں صدر شی نے  کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کا ایک اہم سنگ بنیاد اور عالمی  انرجی سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مثبت قوت ہے۔چینی صدر نے کہا کہ بیرونی خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، دونوں ممالک نے رابطوں اور ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہوئے تعاون کے بڑے منصوبوں پر پیش رفت کی ہے، جس سےنئے دور میں دوطرفہ  توانائی تعاون میں استحکام اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے وسیع امکانات پیدا ہوئے۔صدر شی نے کہا کہ چین صاف اور سبز توانائی کی ترقی کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے اور بین الاقوامی انرجی سیکورٹی اور صنعتی وسپلائی چین کے استحکام کے تحفظ کے لیے تیار ہے، اس طرح سے  عالمی توانائی کی منڈی میں طویل مدتی، مضبوط اور پائیدار ترقی میں نئی شراکت قائم ہوگی۔

روسی صدر ولادیمیرپوتن نے  بھی  انرجی بزنس فورم کے شرکا کو مبارکباد کا  خط بھیجا ہے۔