• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روانڈا میں شعبہ صحت میں جاری تعاون میں مزید پانچ سال کی توسیعتازترین

September 10, 2022

کیگالی(شِنہوا) روانڈا کی وزارت صحت اور کیگالی میں چینی سفارت خانے نے چینی طبی عملے کو روانڈا بھیجنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ روانڈا کے وزیر صحت ڈینیل نگامیجے نے معاہدہ کی تقریب میں کہا کہ ہمیں کچھ ایسے شعبوں سے ڈاکٹروں  کی ضرورت ہے جن میں ماہرڈاکٹروں کی کمی ہے۔ ہم اس شراکت داری  کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت اور چین کے درمیان 40 سال کے طبی تعاون کے بعد، آج ہم اس معاہدے میں مزید پانچ سال کی توسیع کررہے ہیں کیونکہ ہم  ملک میں ان ڈاکٹروں کی خدمات  کو سراہتے ہیں۔یہ چینی ڈاکٹر کیگالی کے مساکا اسپتال اور روانڈا کےمشرقی شہر کیبونگو اسپتال میں کام کریں گے۔  چین کے سفیر وانگ شیوکن نے کہا کہ چین اور روانڈا کے درمیان دیرپا دوستی ہے اور طب اور حفظان صحت کے شعبوں میں یہ تعاون  دونوں ممالک کی  ہر اچھے برے وقت میں گہری روایتی دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔