• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے قابل اعتماد اسٹریٹجک شراکت دار ہیں،چینی صدرتازترین

September 16, 2022

سمرقند(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے  پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سمرقند میں جمعہ کی صبح ملاقات کی۔

فاروملرمجموسی کمپلیکس میں  ہونے والی ملاقات میں صدر شی نے کہا کہ چین اور پاکستان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ  پہاڑوں اور دریاؤں سے منسلک قریبی ہمسایہ ممالک ہیں ۔

شی نے کہا کہ دونوں ممالک ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،اور یہ کہ  بین الاقوامی صورتحال کتنی بھی تبدیل ہوجائے  چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے قابل اعتماد اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ ہر موسم کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے اور نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ قریبی برادری کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے کام کرے گا۔

شی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی بھرپورحمایت جاری رکھتے ہوئے  ترقیاتی حکمت عملی کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے اور بڑے منصوبوں کی ہموار تعمیر اور آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے کردار کو بروئے کار لانا چاہیے۔ 

چینی صدر نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کے لیے نئی تحریک پیدا کرنے کے لیے صنعت، زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور سماجی بہبود جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ضروری ہے۔

صدرشی نے اس امید کا بھی اظہار کیاکہ پاکستان میں چینی شہریوں اور اداروں کی سلامتی کے ساتھ ساتھ چینی کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کوٹھوس تحفظ فراہم کیاجائے گا۔