• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے لیے فورم کا انعقادتازترین

May 24, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ذرائع ابلاغ کے اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق گزشتہ روز بیجنگ میں ایک فورم کا انعقاد کیا گیا۔

"ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-وسطی ایشیاء کمیونٹی کی تعمیر میں پیش رفت کے لئے میڈیا تعاون کا فروغ " کے موضوع پر ہونے والا چین-سنٹرل ایشیا نیوز ایجنسی فورم کا انعقاد حال ہی میں ختم ہونے والی چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کی کامیابیوں کی ایک کڑی تھی۔

اس فورم کا اہتمام اور میزبانی چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی نے کی جس میں وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے میڈیا اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی، جن میں قازقستان کے صدر کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کمپلیکس، کرغزستان کی کبار نیوز ایجنسی، تاجکستان کی خوور نیوزایجنسی ، میڈیا ترکمن نیوز ایجنسی اور ازبکستان کی نیشنل نیوز ایجنسی شامل تھی۔ شِنہوا نیوز ایجنسی  کے صدر فو ہوا نے فورم کی صدارت اور اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات ایک نئے دور کی طرف گامزن ہیں جو چھ ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ فو نے کہا کہ شِنہوا نیوز ایجنسی  وسطی ایشیائی ممالک کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ  اس دور کے مشن اور میڈیا کی ذمہ داریوں کو پورا کیا جا سکے، رابطوں  اور تبادلوں کو فروغ دیا جا سکے اور جدت کے ذریعے نئی بنیادیں قائم کی جاسکیں۔