• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ہونڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو گئےتازترین

March 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین اور ہونڈوراس نے بیجنگ میں سفارتی تعلقات کے قیام بارے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور ہونڈوراس کے وزیر خارجہ ایڈورڈورینا نے اتوار کے روز مذاکرات کے بعد اعلامیے پر دستخط کیے۔

اعلامیے کے مطابق عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ ہونڈوراس نے دونوں ممالک کے عوام کے مفادات و خواہشات کو مدنظررکھتے ہوئے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور سفارتی سطح پر تعلقات کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق اس اعلامیے پر دستخط کی تاریخ سے ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں حکومتوں نے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے باہمی احترام، باہمی عدم جارحیت، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، مساوات، باہمی فائدے اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریہ ہونڈوراس  کی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت اور تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جمہوریہ ہونڈوراس کی حکومت آج سے تائیوان کے ساتھ "سفارتی تعلقات" ختم کردے گی اور یہ عہد کرتی ہے کہ وہ اب تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلق یا سرکاری تبادلہ نہیں کرے گی ۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت جمہوریہ ہونڈوراس کی حکومت کے اس موقف کو سراہتی ہے۔