• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ہنڈوراس نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئےتازترین

June 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی حکومت نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ہنڈوراس کی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

چین کی قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریق مشترکہ طور پر دونوں معیشتوں میں ترقی کے مواقع تلاش کرنے سمیت فعال طور پر پالیسی روابط کو فروغ، بنیادی ڈھانچے کے رابطے، بلا روک ٹوک تجارت، مالیاتی انضمام اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دیں گے۔ اسکے علاوہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کرنےکے ساتھ ساتھ باہمی مفاد اور تہذیبوں کو باہمی طور پر سیکھنے کو فروغ دیا جائے گا اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔