• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ہنگری ، چین ۔ یورپ ریلوے ایکسپریس پر بین الحکومتی تعاون میکنزم پر متفقتازترین

May 10, 2024

بڈاپسٹ (شِنہوا) چین اور ہنگری نے چین ۔ یورپ ریلوے ایکسپریس پر بین الحکومتی تعاون کا طریقہ کار طے کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

 اس بات کا اعلان گزشتہ روز جاری ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ کے ہنگری کے سرکاری دورے پر جاری چین ۔ ہنگری مشترکہ بیان کے مطابق فریقین نے چین۔ یورپ ریلوے ایکسپریس میں پیشرفت پر گفتگو کی۔

بیان کے مطابق چین اور ہنگری نے بنیادی ڈھانچے میں رابطے بڑھانے ، نقل و حمل کے راستوں کی حفاظت یقینی بنانے اور چین۔ یورپ ریلوے ایکسپریس کا معیار اور کارکردگی میں اضافے کے لئے مشترکہ عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون گہرا کرنے میں معاونت کرنا ہے۔