• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور متحدہ عرب امارات کی فضائی افواج اگست میں پہلی مشترکہ تربیتی مشق کریں گیتازترین

July 31, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائی افواج اگست میں چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں ایک مشترکہ تربیتی مشق کریں گی۔

چینی وزارت قومی دفاع نے پیر کو اعلان کیا کہ فالکن شیلڈ-2023 کے نام سے مشق دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان پہلی مشترکہ تربیت ہوگی۔

 وزارت نے مزید کہا کہ اس مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان عملی تبادلوں اور تعاون کووسعت دینا اور باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھانا ہے۔