• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور مراکش کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ بارے معاہدے پر دستخطتازترین

July 05, 2023

رباط (شِنہوا) چین اور مراکش نے دو طرفہ زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر چین کے وزیر زراعت اور دیہی امور تانگ رین جیان نے مراکش کے وزیر زراعت، سمندری ماہی گیری، دیہی ترقی، پانی اور جنگلات محمد صادقی کے ساتھ دستخط کیے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت دونوں ممالک دور دراز پانی میں ماہی گیری، آبی مصنوعات کی پروسیسنگ ٹیکنالوجی، نامیاتی زراعت، زرعی ڈیجیٹلائزیشن، آبپاشی کی تکنیک اور پانی کے انتظام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہیں۔

تانگ نے چین اور مراکش کے درمیان سبزیوں کی اقسام کی کاشت، کاشت کاری کی ٹیکنالوجی، ویٹرنری ادویات اور ویکسین کی تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مفید تعاون کو سراہا کیونکہ دونوں ممالک زراعت میں مضبوط مماثلت اور تکمیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول، خشک زمین کے پانی کو محفوظ رکھنے  والی زراعت، سمندری ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ اور زرعی ورثے کے تحفظ اور استعمال پر باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے لئے مراکش کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

صادقی نے چین سے تعلق رکھنے والےچھو  ڈونگیو کو اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے بارے مبارکباد دی۔