• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور میانمار میں جامع اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کیلئے اتفاقتازترین

May 03, 2023

نئے پائی تاؤ (شِنہوا) چین اور میانمار دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

میانمار کے دارالحکومت میں ملک کے رہنما من اونگ ہیلینگ سے ملاقات کے دوران چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا کہ چین میانمار کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک 'پوکھ پھا' (برادرانہ) دوستی کا اشتراک کرتے ہیں۔

چھن نے کہا کہ چین میانمار کے ساتھ مشترکہ مستقبل  کے لئے چین۔میانمار کمیونٹی کی تعمیر اور گلوبل ڈیویلپمنٹ ا ینی شیٹو ایٹو ، گلوبل سیکورٹی اینی شیٹو اور گلوبل سیولائزیشن اینی شیٹو کے اطلاق میں قیادت کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مخلصانہ طور پر امید کرتا ہے کہ میانمار استحکام اور قومی ترقی حاصل کرے گا۔  چین میانمار کے قومی حالات سے مطابقت رکھنے والی خصوصیات کے ساتھ  میانمار کی ترقی کی راہ کی تلاش میں مدد کرے گا۔

چھن نے کہا کہ چین سیاسی تبدیلی کے مرحلے کو آگے بڑھانے اور ملک میں متعلقہ  فریقین میں تنازعات ختم کرنے اور آئینی اور قانونی فریم ورک کے تحت قومی بحالی میں میانمار کے ساتھ  ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو میانمار کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے اور امن اور بحالی کے حصول کے لئے میانمار کی مدد میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

من اونگ ہیلینگ نے کہا کہ چین اور میانمار کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے  اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ترقی کی رفتار اور بامعنی نتائج کے حصول کو برقرار رکھا ہے۔