• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور مالدیپ کے صدور کاسفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہتازترین

October 14, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔

چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی طویل تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے صدرشی نے کہا کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے  ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اور حمایت کی ہے  اوردو مختلف حجم کے ممالک کے درمیان مساوات اور باہمی مفاد کاایک نمونہ قائم کیا ہے۔ شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور مدد کی ہے، ایک صدی میں سامنے  نہ آنے والی وباکا مشترکہ طور پرمقابلہ کیا، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کومستحکم کرتے ہوئے حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار اوراسے فروغ دیا ہے، جس سے دو طرفہ تعلقات میں نئے امکانات اور مواقع پیدا ہوئے۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور  مستقبل پر مبنی، ہمہ جہت دوستانہ اور تعاون پر مبنی شراکت داری میں مستحکم پیش رفت  اوردونوں ممالک اور ان کے عوام کے لیے  مزید فوائد حاصل کرنے کے لیے صالح کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے پر تیار ہیں۔