• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور لاؤس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقادتازترین

May 13, 2023

وینتیان (شِںہوا) لاؤس کی لاؤ پیپلز آرمڈ فورسز کی کوماڈم اکیڈمی میں چین اور لاؤس نے ایک مشترکہ فوجی مشق شروع کی جس کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں دونوں فوجوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

چینی پیپلز لبریشن آرمی  کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے 75 ویں گروپ آرمی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل یانگ وین لین نے کہا کہ چائنہ۔ لاؤس دوستی شیلڈ 2023 مشترکہ مشقیں دونوں افواج کے درمیان تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں دوستی کو گہرا کرنے اور تعاون کے فروغ میں ایک ٹھوس اقدام کے طور پر کام کرتی ہیں۔

افتتاحی تقریب میں لاؤ پیپلز آرمڈ فورسزکے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل پھان سینگ بون فن اور لاؤس میں چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے بھی شرکت کی۔

یہ مشترکہ مشق پہاڑی جنگلوں میں واقع بین الاقوامی مسلح جرائم پیشہ گروہوں پر مشترکہ حملوں کے منظر نامے میں کی گئی۔

مشق میں اسلحہ سے فائرنگ، جامع انفرادی تربیت، غیرمسلح کرنے کی حکمت عملی اور لڑاکا خدمات تعاون بھی شامل ہے۔

مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دوستی مستحکم کرنے ،فوجیوں کے درمیان باسکٹ بال میچ، رسہ کشی اور ثقافتی پرفارمنس جیسی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

مشترکہ مشق کا آغاز چین اور لاؤس کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط کرنے بارے مشترکہ اعلامیہ کے تحت کیا گیا ہے جس پر دونوں فریقوں نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-لاؤس برادری کی تعمیر کے لئے دستخط کئے تھے۔