• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور قطر کا فوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاقتازترین

May 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور خالد بن محمد العطیہ سے بیجنگ میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک نے باہمی فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کےعزم کاا ظہار  کیا۔

چین اور قطر کے سٹرٹیجک شراکت دار ہونے کا ذکر کرتے ہوئے  ڈونگ نے کہا کہ باہمی  فوجی تعلقات کو فروغ د ینے کیلئے دونوں  ممالک  کےسربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے فوجی تعاون کو اعلیٰ سطح تک بڑھانے کے لیے دونوں اطراف سے سٹرٹیجک باہمی اعتماد  بڑھانے، تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے اور اہلکاروں کے تبادلوں کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔ 

اس موقع پر  خالد بن محمد العطیہ نے کہا کہ متحد اور خوشحال چین عالمی  برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ انہوں نےکہا کہ  قطر بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات اور دیگر فریم ورک کے تحت عملی تعاون  مضبوط بنانے ، دونوں ممالک اور افواج کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے  کے لیےتیا ر ہے۔