بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں جرمن چانسلر کے خارجہ اور سلامتی پالیسی کے مشیر جینز پلاٹنر سے ملاقات کی ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ ہمہ جہت اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے چین اور جرمنی کو نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانا چاہیے بلکہ عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر چین اور جرمنی کو ساتویں چین ۔جرمنی بین الحکومتی مشاورت کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور یورپ اور دنیا کو مثبت پیغام دینا چاہیے۔
پلاٹنر نے کہا کہ جرمنی اور چین کے تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے اور جرمنی ون چائنہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہے گا۔
پلاٹنر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی مشاورت کے آئندہ دور کے لئے بھرپور توقعات رکھتے ہیں اور تیاری کے کام کو تیز کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
فریقین نے یوکرین اور مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔