• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جنوبی افریقہ کا فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاقتازترین

May 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے بیجنگ میں جنوبی افریقہ کی بحریہ کے سربراہ موندے لوبیس سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پیر کو ہونے والی ملاقات میں ڈونگ نے کہا کہ اگرچہ چین اور جنوبی افریقہ ہزاروں میل کے فاصلے پر ہیں لیکن وہ  برادرانہ تعلقات سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان قریبی تبادلے موجود ہیں جن میں بحری تعاون ہمیشہ سرفرست رہا ہے۔

چینی وزیردفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کو اسٹریٹجک رابطوں کو مزید فروغ دیتے ہوئے تعاون کو مضبوط بنانا اور خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون مزید مضبوط ہوا ہے اوران کا ملک دوطرفہ فوجی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔