• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جاپان کی آٹو صنعت کے درمیان وسیع تعاون کی گنجائش ہے، محققتازترین

June 19, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے میزوہو بینک کے سینئر ریسرچ آفیسر تانگ جن نے کہا ہے کہ چین اور جاپان کے درمیان برقی گاڑیوں(ای وی) کی صنعت کی ترقی اور توسیع کے عمل میں تعاون کی  وسیع گنجائش ہے۔تانگ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ چین میں ای وی کے استعمال کی شرح  فیصلہ کن مر حلے پر پہنچ چکی ہے  اور اگلا سوال یہ ہے کہ برقی  گاڑیاں ایندھن کی گاڑیوں کے ساتھ کس طرح مقابلہ کریں گی ،برقی صنعت کی رفتار کیا ہو گی اور کتنے سالوں کے دوران گاڑیوں کا مکمل برقی بنایا جا سکے گا۔ان کے خیال میں چین ای وی کی ترقی میں مضبوط رفتار کا حامل ہے۔ مستقبل میں اسے مسابقت کے ذریعے بہتری د یتے ہوئے مرکزی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ دنیا کی آٹوموبائل بجلی کی ترقی کی قیادت میں ایک بڑا کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔تانگ نے کہا کہ جاپانی سپلائرز نے طویل مدتی بنیادی تحقیق کے ذریعے مواد، سازوسامان اور اجزا کے شعبوں میں بھرپور تجربہ حاصل کیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ چین اور جاپان واضح طور پر ان شعبوں میں ایک دوسرے کے ضامن ہیں اور تعاون کے لئے بہت گنجائش ہے۔ایک پہلے درجے کی برقی گاڑیوں کا برانڈ بنانے اور مقابلے میں جیتنے کے لئے چینی آٹو کمپنیز کو اول درجے کی انڈسٹریل چین کی ضرورت ہے اور متعدد ایسے شعبے ہیں جہاں چین اور جاپان مشتر کہ جیت حاصل کر سکتے ہیں۔تانگ کا یقین ہے کہ چین کی ای وی کو عالمی سطح پر لے جانے کی راہ میں چین اور جاپان ٹیکنالوجی تعاون، سرمائے کے تعاون، بیرون ملک تعاون اور دیگر اشکال  کے ذریعے ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں۔