• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور یورپ کودوطرفہ تعاون میں بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے:چینی ترجمانتازترین

October 14, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  یورپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں وسیع تر پیشرفت اور دونوں جانب کے عوام کے مزید فائدہ کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق، جرمن چانسلر اولاف شولز نے عالمگیریت کی حمایت  کرتے ہوئے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ڈی کپلنگ غلط جواب ہے اوریہ کہ ان کے ملک کو چین سمیت باقی دنیا کے ساتھ کاروبار کرنا چاہیے۔ یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اوراقتصادی امور کے انچارج والڈیس ڈومبرووسکس کا بھی کہنا ہے کہ  یورپی یونین (ای یو) میں کمپنیوں کے لیے چین سے الگ تھلگ ہونا کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ یورپی یونین کے تجارتی تعلقات میں زیادہ توازن اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے اور یہ کہ یورپی یونین کو چین کے ساتھ عملیت پسندی کے ساتھ  مل کر کام کرنا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے  روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہاکہ ہم یورپی رہنماؤں کے ان  بیانات کو سراہتے ہیں اور یہ کہ  چین عالمگیریت کی حمایت کرتا ہے اور ڈی کپلنگ کی مخالفت کرتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ  ایسے وقت میں جب عالمی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے،معیشت کو کھلا رکھنا اور تعاون اور اقتصادی وتجارتی تعلقات کو فروغ دینا نہ صرف چین اور یورپ کے لیے بلکہ عالمی اقتصادی بحالی کے لیے بھی بہترہے۔