• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ارجنٹائن کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے لیےاعلیٰ سطحی فورم کا انعقادتازترین

October 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین اور ارجنٹائن کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے بیجنگ میں ایک اعلیٰ سطحی فورم کا انعقاد کیاگیا۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے سربراہ ہوانگ کنمنگ نے فورم میں شرکت کی۔

چین کے صدر شی جن پھنگ اور ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے فورم  کے شرکا کو مبارکباد کے خطوط ارسال کیے۔ ہوانگ نے صدر شی کا  خط پڑھ کر سنایا اور فورم سے خطاب کیا۔ ہوانگ نے کہا کہ چین اور ارجنٹائن، دونوں ابھرتی ہوئی منڈیاں اور ترقی پذیر ممالک ہیں جنہیں وبا کے بعد معاشی بحالی اور لوگوں کی زندگی اور بہبود کو بہتر بنانے کے اہم اہداف کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ دونوں ممالک کے عوام خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے، امن و ترقی کے تحفظ، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ  دوستی کو مزید مستحکم بنانےکے لیے مل کر کام کریں گے۔