• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور انگولا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، چینی صدرتازترین

January 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے انگولا کے صدر جوآؤ لورینکو کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔

شی نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ 40 برس قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد چین اور انگولا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مخلص اور دوستانہ رویہ رکھا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا، اپنے اپنے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات بارے امور پر ایک دوسرے کو سمجھا اور تعاون کیا۔

شی نے کہا کہ اس وقت چین۔انگولا تعلقات ترقی کی ایک مستحکم رفتار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد ملے۔

چینی صدر نے کہا  کہ وہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کو سیاسی باہمی اعتماد گہرا کرنے ، باہمی فائدہ مند تعاون مضبوط بنانے ، عوام سے عوام کی دوستی میں اضافے اور چین۔ انگولا اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط ترقی میں ایک نیا باب رقم کرنے کے موقع کے طور پر لورینکو کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

لورینکو نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات قائم ہونے کے بعد سے انگولا۔ چین تعلقات کو مسلسل فروغ ملا ہے اور مختلف شعبوں میں فائدہ مند تعاون نے اطمینان بخش نتائج کے ساتھ بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر  کیا کہ دونوں ممالک متعدد بین الاقوامی امور پر ایک دوسرے سے متفق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگولا چین کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانے ، مشترکہ جیت کے مستقبل کی تعمیر ، مشترکہ ترقی ، خوشحالی اور ترقی حاصل کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد مل سکیں۔