• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور امریکہ کی توانائی کمپنیوں کی جانب سے فورم کا انعقادتازترین

May 01, 2023

ہیوسٹن(شِنہوا) امریکہ میں سالانہ آف شورٹیکنالوجی کانفرنس (او ٹی سی) کے موقع پر،چین اور امریکہ کی 50 سے زیادہ توانائی کمپنیوں نے یہاں منعقدہ فورم میں شرکت کی  تاکہ تعاون کے مزید مواقع تلاش کر سکیں۔

نویں "چائنہ-یو ایس انرجی انٹرپرائز کوآپریشن فورم" سے خطاب کرتے ہوئے ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے چین کے توانائی کے کاروباری اداروں کا امریکی توانائی کے مرکز کا دورہ کرنے اور او ٹی سی میں شرکت کا خیرمقدم کیا، جو سمندری توانائی کی ٹیکنالوجی سے متعلقہ ایک بااثر پلیٹ فارم ہے۔

ٹرنر نے کہا کہ ہم مل کر کام کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور مل کر کام کرنے میں ہم سب کی کامیابی اور مفاد ہے۔ توانائی کی فرموں کے درمیان تعاون اور خیالات کا اشتراک توانائی کی منتقلی کو ایک ساتھ آگے بڑھائے گا اور اس طرح پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے لیے ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھنے کے طریقے تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔ بصورت دیگر، ہم سب ہار جائیں گے۔

چائنہ پیٹرولیم اینڈ پیٹرو کیمیکل ایکوئپمنٹ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیف ژو لیان یانگ نے کہا کہ ان کی تنظیم مستقبل میں یکساں تعاون کے ذریعے اپنے اراکین کو "بڑی منڈیوں اور کاروباری مواقع تلاش کرنے" میں مدد کرنے کی کوشش کرے گی۔

چین میں شیل کمپنیوں کے سابق ایگزیکٹو چیئرمین ژانگ شن شینگ نے فورم میں کہا کہ توانائی کی صنعت کوویڈ-19 کی وبا، یوکرین بحران کے ساتھ ساتھ مسلسل گلوبل وارمنگ کے شدید چیلنجز کی وجہ سے شدید ہلچل اور بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔