• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور امریکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کی مستحکم ترقی کے لئے کوششیں کریں، چینی وزارت تجارتتازترین

June 16, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے لئے کوشش کرنی چاہئے تاکہ عالمی معیشت میں مزید استحکام اور مثبت توانائی داخل کی جاسکے۔وزارت کی ترجمان شو جو ئے ٹنگ نے یہ تبصرہ امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین کے حالیہ بیان سے متعلق سوال کے جواب میں کیا کہ امریکہ فوری عالمی چیلنجز پر چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔شو نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی ترقی باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور ہمہ جہت تعاون کے اصولوں پر مبنی ہونی چاہئے۔شو نے اس بات پر زور د یا کہ دونوں ممالک کو معاشی ہم آہنگی اور باہمی مفادات حاصل ہیں اور دونوں فریق ایک دوسرے کی ترقی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے فوری مفادات سے متعلق ہے بلکہ عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور تمام لوگوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔