• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ایتھوپیا کا دوطرفہ تعاون اور چین-افریقہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاقتازترین

July 22, 2023

ادیس ابابا(شِنہوا) ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی سے ادیس ابابا میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عہد کیاگیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے  برکس کے قومی سلامتی کے مشیروں اور قومی سلامتی کے  اعلیٰ نمائندوں کے 13ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ  جاتے ہوئے ایتھوپیا کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ پر گامزن چین کی عظیم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے  چین کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر مضبوطی سے عمل کرنے اور اس کی تیز رفتار اقتصادی اور سماجی ترقی کو سراہا جس نے دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ اس بات کا ذکر ہوئے کہ  ان کا ملک مشکلات کا سامنا کرنے میں چین کی مضبوط حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا ، احمد نے کہا کہ چین ایک عظیم اور قابل اعتماد دوست ہے۔ ابی احمد نے کہا کہ ایتھوپیا چین کے ترقیاتی تصور اور تجربے سے سیکھنے، زراعت میں خود کفالت اور تیز رفتار اقتصادی ترقی اور ماحول دوست اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔