• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور افریقی ممالک عالمی امن کا تحفظ کرتے ہوئے ترقی کو فروغ دے رہے ہیں:ترجمان وزارت خارجہتازترین

September 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور افریقی ممالک دونوں بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ اور عالمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے داعی ہیں اور اس حوالے سے کوشاں ہیں۔

کچھ افریقی رہنماوں کا کہنا ہے کہ افریقہ اور چین دونوں کو  سنجیدہ چیلنجزکا سامنا ہے، اور یہ ضروری ہے کہ دونوں فریق مشترکہ طور پر کثیرالجہتی کو برقرار رکھیں، عالمی امن اور ترقی  کا تحفظ کرتے ہوئے عالمی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے اپنی حکمت اور طاقت کو بروئے کار لائیں۔

ترجمان لِن جیان نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں  کہا کہ چین اور افریقہ نے استعماری اور سامراجی جبر اور یلغار کا سامنا کیا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور استعمار اور سامراج دشمن سے  مل کر لڑے اور ملکوں اور  قوموں کی آزادی حاصل کی۔

ترجمان نے کہا کہ اسی لیے ہم آزادی، خود ارادیت، انصاف اور عدل کو دل سے پسند کرتے ہیں؛ پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں پر متفق ہیں اور  ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور تمام دنیا کے مفاد  میں جامع اقتصادی عالمگیریت کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں،چین اور افریقہ  دونوں کا مقصدبین الاقوامی نظم کو مزید منصفانہ اور شفاف بنانا ہے۔

لِن نے  بتایا کہ چین اور افریقہ حقیقی کثیرالجہتی پر عمل  پیرا اوراقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت کے ساتھ بین الاقوامی قانون کے تحت اور اقوام متحدہ چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی بنیاد پر  بین الاقوامی نظام کو  برقرار رکھے ہوئے ہیں  اور استعماری طرز عمل اور تسلط پسندانہ  حرکتوں کو مسترد کرتے ہیں۔