• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور آذربائجان نے دوطرفہ تعلقات کو سٹرٹیجک شراکت داری میں بدلا ہے ،شی جن پھنگتازترین

July 04, 2024

آستانہ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس سے قبل آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کیساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ  چین اور آذربائیجان نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کو اپنے عوام کو مزیدفوائد پہنچانے کیلئے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہیے ۔

انہو ں  نے کہاکہ چین اور آذربائیجان مخلص اور باہمی اعتماد والے دوست ہونے کیساتھ ساتھ برابری اور باہمی تعاون کے اچھے شراکت دار ہیں  ،ہمارے   دو طرفہ تعلقات نتیجہ خیز تعاون اور  بہتر تزویراتی مضمرات  کے ساتھ صحت مندانہ اور مستقل طور پر ترقی پا رہے ہیں۔

 انہوں  نے کہا کہ چین قومی آزادی،خودمختاری  اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں آذربائیجان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک  کو اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینا چاہئے ، تجارت ، سرمایہ کاری ، تیل اور گیس اور شمسی توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنا چاہئے ، رابطے کو مضبوط بنانا چاہئے ، ٹرانس کیسپین انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ روٹ کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہئے   اور چین یورپ مال بردار ٹرینوں کے صحت مند اور مستحکم آپریشن کو یقینی بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو تعلیم، ثقافت اور سیاحت جیسے شعبوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے نوجوانوں اور ذیلی قومی سطح پر مزید تبادلے کرنے چاہئیں اور چین آذربائیجان دوستی کی عوامی بنیاد کو مستحکم کرنا چاہئے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقوں کی کانفرنس کے 29 ویں اجلاس کی میزبانی میں آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین آذربائیجان کے ساتھ مساوی اور منظم عالمی کثیر قطبیت اور عالمی سطح پر فائدہ مند اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنے اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

اس موقع پر صدرعلی یوف نے کہا کہ آذربائیجان اورچین اچھے شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مختلف محکموں اورسطحوں پر قریبی تبادلے کو برقرار رکھا ہے، دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ دیکھا ہے اور بین الاقوامی تنظیموں میں آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک  نے مشترکہ بیان میں آذربائیجان اور چین کے درمیان  تزویراتی  شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا جو دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان ایک چین اصول پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے قومی اتحاد کے عظیم مقصد کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو تاریخ کا رجحان ہے اور کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔ آذربائیجان چین کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے، امکانات سے فائدہ اٹھانے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فریم ورک کے اندر معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، نئی توانائی اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے، شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر فریم ورک کے اندر قریبی تعاون کرنے، بیرونی مداخلت کی مخالفت کرنے اور علاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کا خواہاں ہے۔

 دونوں ممالک نے تزویراتی شراکت داری قائم کرنے پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ 

دونوں ممالک کے متعلقہ محکموں نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور رابطے جیسے شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط بھی کیے۔