میلبورن، آسٹریلیا (شِنہوا) آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیان نے کہاہے کہ چین اور آسٹریلیا کو نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور مثبت رفتار کو برقرار رکھنا چاہیے بلکہ مسلسل بہتری اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے استحکام سے آگے جاناچاہیے، کیونکہ یہ تعلقات ایک نئی شروعات کے ایک اہم موڑ پر ہیں۔
شیاؤ نے ان خیالات کا اظہارمیلبورن میں ایشیا سوسائٹی آسٹریلیا کے زیر اہتمام ایشیا بریفنگ لائیو2023 میں کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں اور مختلف سطحوں پر تبادلے اور دورے ہوئے اور 2023 میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت سآمنے آئی چینی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں استحکام رہا۔ یہ سال چین اور آسٹریلیا کے لیے تبادلوں، بات چیت اور بہتری کا سال ہے۔ انہوں نے چین-آسٹریلیا تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے اپنی تین توقعات کا اظہار کیا۔
ان میں سب سے پہلا باہمی تفہیم سے متعلق ہے جس کے حوالے سے چینی سفیر نے کہا کہ چین آسٹریلیا کو دوست سمجھتا ہے۔ آسٹریلیا کے لیے چین کو ایک خطرہ کے طور پر دیکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔دوسرا، عملی تعاون کی توسیع ہے انہوں نے کہا کہ چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے دوطرفہ عملی تعاون سے دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ ہوا اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کا بھی امید افزا امکان ہے۔تیسرا، اختلافات کو مناسب طریقے سے طے کرنا ہے۔ چینی سفیرنے تعاون پر توجہ مرکوز کرنے، باہمی احترام کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرنے اور باہمی تعلقات کی مزید بہتری اور ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ اختلافات کو تعاون کی رفتار میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہئے۔