بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ چھٹی چین ۔عرب ریاستوں کی نمائش ستمبر میں چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار خطے کے دارالحکومت ین چھوان میں منعقد ہوگی۔
21 ستمبر سے شروع ہونے والے چار روزہ دو سالہ ایونٹ میں 14 حکومتوں، 13 بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ چین میں غیر ملکی اداروں کے نمائندے اور 60 سے زائد غیر ملکی کاروباری ا یسوسی ایشنز اور کاروباری ادارے شرکت کریں گے۔
نائب وزیر تجارت لی فی نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلی مرتبہ 2013 میں منعقد ہونے والی چین۔ عرب اسٹیٹس ایکسپو چین اور عرب ریاستوں کے لئے عملی تعاون کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔
لی کے مطابق گزشتہ 10 سالوں کے دوران چین-عرب اسٹیٹس ایکسپو نے 112 ممالک اور خطوں سے 4 لاکھ سے زائد شرکا اور 6 ہزار کاروباری اداروں کو راغب کیا ہے۔
انہوں نے جدید زراعت، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور بائیو میڈیسن جیسے شعبوں میں 1 ہزار 200سے زیادہ تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے ہیں۔
چین اب عرب ریاستوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2012 کی سطح سے تقریباً دوگنا ہو کر گزشتہ سال 431.4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا۔
چین اور عرب ریاستوں کے درمیان تجارت رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 199.9 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔