• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور آئرلینڈ ایک دوسرے کو اہم شراکت دار سمجھنا چاہیے، چینی وزیراعظمتازترین

January 18, 2024

ڈبلن (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور آئرلینڈ کو باہمی فائدہ مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ ایک دوسرے کو  تعاون کے اہم شراکت داروں اور ترقی کے مواقع کے طور پر فوقیت دینا چاہئے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ان خیالات کا اظہار آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے ریاستی مہمان خانے فارملی ہاؤس میں آئرش وزیراعظم لیو ورادکر سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے بات چیت کے دوران کہا کہ چین اور آئرلینڈ نے 45 برس قبل اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اپنے تعلقات میں پائیدار اور مستحکم پیشرفت کو برقرار رکھا ہے۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں خاص کر صدر شی جن پھنگ اور صدر مائیکل ڈی ہگنز کی سٹریٹجک رہنمائی میں باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے چین ۔ آئرلینڈ اسٹریٹجک شراکت داری تیزی سے وسیع ہوئی اور مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون مسلسل بڑھے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد ملے۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ چین آئرلینڈ کے ساتھ روایتی دوستی میں پیشرفت ، سیاسی باہمی اعتماد مستحکم باہمی فائدہ مند تعاون وسیع اور ترقی کے مواقع کو زیادہ مکمل طور پر بانٹنے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک اور دونوں عوام کو مزید فوائد ملیں۔

اس موقع پر آئرش وزیراعظم ورادکر نے کہا کہ چین آئرلینڈ کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام اور اعتماد کی پاسداری کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئرلینڈ اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین کی عظیم کامیابیوں کو سراہتا ہمیشہ ایک چین اصول پر عمل کرتا ہے اور وہ پرامید ہے کہ چین جلد از جلد پرامن طریقے  سے اتحاد حاصل کرے گا۔