بیجنگ (شِنہوا) چین کی نیشنل ہیلتھ کئیر سکیورٹی ایڈ منسٹریشن نے کہا ہے کہ چین کے قو می طبی انشو رنس کے نظام میں ادویات کو شا مل کر نے با رے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔اس کے تحت 2 مز ید انسداد نوول کرو نا وائرس ادویات کا میابی سے شا مل کر لی گئی ہیں۔
نیشنل ہیلتھ کئیر سکیورٹی ایڈ منسٹریشن نے کہا ہے کہ 4 روزہ مذاکرات کے دوران تین ادو یات فا ئزر پیکسلو ویڈ اینٹی وائرل کمبی نیشن، ایز وو ڈائن ٹیبلیٹس اور ایک ہربل گرینوئل میڈ یسن پر گفتگو کی گئی جن میں سے موخر الذکر دو ادویات کو فہر ست میں شا مل کیا گیا۔
عہد یدار نے کہا کہ پیکسلو ویڈ کو مہنگے نرخ ہو نے کے باعث فہر ست میں شا مل نہیں کیا گیا جبکہ موجو دہ پا لیسی کے تحت طبی انشو رنس کا نظام ما رچ کے اختتام تک پیکسلو ویڈ کے استعمال پر آ نے والے اخرا جات ادا کر تا رہے گا ۔
عہد یدار نے مز ید بتا یا کہ مذاکرات کے بعد اب تقر یباً 60 سے زائد اد ویات نوول کرو نا وائرس کی بخار اور کھا نسی جیسی علا مات کے علا ج کے لئے کے لئے استعمال ہو رہی ہیں۔یہ سب قو می طبی انشو رنس کے نظام کے تحت ادویات کی فہر ست میں شامل ہیں۔
عہد یدار نے بتا یا کہ اگلے مر حلے میں ایڈ منسٹر یشن مر یضوں سے بوجھ کم کر نے کے لئے فہرست کو مئو ثر طر یقے سے مزید تر تیب دے گی ۔
فہرست کے حوالے سے مذاکرات کے حتمی نتا ئج کا مستقبل قریب میں اعلان کیا جا سکتا ہے۔