بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیرخارجہ ما ژاؤشو نے کہا ہے کہ چین ٹھوس اقدامات کے ساتھ انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دے گا اور عالمی طرز حکمرانی کے نظام کو زیادہ منصفانہ اور زیادہ شفاف بنانے کے لیے کام کرے گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کی کوششوں نے مختلف شعبوں اور حوالوں سے کافی ترقی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی سطح پر عوامی خیر خواہی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے اور یہ کہ عالمی ترقی اور عالمی سلامتی کے منصوبے نے عالمی امن اور ترقی کو نئی تحریک دی ہے۔
ما نے کہا کہ چین بین الاقوامی قانون کے تحت بین الاقوامی نظام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مطابق بین الاقوامی نظام کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ (یو این) کے ساتھ پرعزم ہے۔