• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین انڈونیشیا مشترکہ حکومتی کمیشن کا اجلاس ،تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاقتازترین

August 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین  انڈونیشیا مشترکہ حکومتی کمیشن کا پانچواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا  جس میں  دونوں ممالک نے  دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو  مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  کیا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی نے کی۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-انڈونیشیا  کمیونٹی  کی تعمیر کو مسلسل مضبوط بنانے کے لیے  انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔

وانگ نے کہا کہ سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی جدیدیت کو فروغ دینے  کا فیصلہ کیا گیا  جس سے چین-انڈونیشیا تعاون اور علاقائی ترقی کے نئے مواقع سامنے آئیں گے۔

وانگ یی نے کہا کہ دونوں ممالک کو چار چیزوں  کو مسلسل ترجیح دینے کی ضرورت  ہے جس میں اعلی سطحی تبادلوں  اوراسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانا اور اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں،اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مستحکم  کرتے ہوئے بنیادی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنا،باہمی مفاد پر مبنی تعاون  کوفروغ اورسٹریٹجک  تعلقات کو مستحکم کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ  منصوبے کی مشترکہ تعمیر میں عملی تعاون  اور اس کے معیار کو بہتر بنانا اور باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو مضبوط کرتے ہوئے  اہلکاروں کے تبادلے میں سہولت کو بہتر اورنوجوانوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے درمیان تبادلوں کی حوصلہ افزائی کرنا  شامل ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین انڈونیشیا کے اہم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے، ریتنو  مارسودی نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے ساتھ قائم ٹھوس باہمی اعتماد اور دوستی کو سراہتا ہے۔