• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل کا سفر مکمل ہوگیاتازترین

September 21, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل کا سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کے آخری مرحلے کے اختتام پر چین کے ٹینس اسٹار وو یی بنگ نے مشعل تھامی۔

مشعل کا سفر 8 ستمبر سے ہانگ ژو سے شروع ہوا جس کے دوران 2 ہزار 22 مشعل برداروں نے صوبہ ژے جیانگ کے 11 شہروں میں مشعل کو تھاما ،اس سفر میں چینی ثقافت اور عام افراد کی دل کش داستانیں پیش کی گئیں ۔

ٹارچ ریلے نے ان شہروں میں مختلف پرکشش اور ثقافتی ورثہ مقامات کے ساتھ ساتھ ہانگ ژو میں ہوبن روڈ اور مغربی جھیل موسیقی فوارہ جیسے جدید  مشہورمقامات کا دورہ بھی کیا۔

 

فائل فوٹو، لیو شوئے جوآن 8 ستمبر کو مشعل ریلے کا آغاز کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

مشعل کے سفر میں پہلی مشعل بردار اولمپک 2004 میں خواتین کی 100 میٹر بریسٹ اسٹروک فاتح لیو شوئے جوآن تھی جبکہ آخری مشعل بردار چینی مین لینڈ سے اے ٹی پی ٹور ٹرافی جیتنے والے پہلے کھلاڑی وویی بنگ تھے۔

چینی ٹینس کھلاڑی وو میڈیا کے توسط سے اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کے پیغامات اکثرشیئر کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی دوڑ مکمل کرنے کے بعد بچپن کی کچھ یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے خواب محفوظ رکھیں اور ان کی پیروی کریں۔ ہماری نوجوان نسل ایک شعلے کی مانند ہے جسے بھڑکتے رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

مشعل برداروں کی عمریں 14 سے 84 برس کے درمیان تھیں جو ایشیائی کھیلوں کے جامع جذبے کی علامت ہیں اس کا مقصد ہر عمر کے افراد کو شامل کرنا تھا۔

یہ جامع خیال ورچوئل دنیا میں بھی پھیل رہا ہے۔ورچوئل مشعل ریلے میں 10 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی جس کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم 15 جون کو لانچ کیا گیا تھا۔