• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، اندرون منگولیا میں ریگستانی اور ریتلے علاقے میں کمیتازترین

June 18, 2023

ہوہوٹ(شِنہوا)  چین کے شمالی اندرون منگولیا خود اختیار خطے میں ریگستانی اور ریت کی چھٹی سرکاری نگرانی کے نئے جاری کردہ نتائج کے مطابق اس خطے میں صحرائی اور ریتلے رقبے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ خطے کا چھٹا نگرانی کا عمل جولائی 2019 میں شروع ہوا اور 2021 کے آخر میں مکمل ہوا۔ شعبہ علاقائی جنگلات اور سبزہ زار کے ڈپٹی ڈائریکٹر ما چھیانگ  نے کہا کہ پانچویں نگرانی کے نتائج کے مقابلے میں اندرون منگولیا میں صحرائی اور ریتلے رقبے میں بالترتیب 2 کروڑ 41 لاکھ 50 ہزار مو(تقریبا 16 لاکھ 10 ہزار ہیکٹر) اور 1 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار مو کی کمی ہوئی ہے جو اوسطا  سالانہ 48 لاکھ 30 ہزار مو اور 29 لاکھ 20 ہزار مو کمی ہے۔ اسی دوران انتہائی ریتلی زمین کے رقبے میں 1 کروڑ 59 لاکھ 10 ہزار مو کی کمی  ہوئی اور شدید ترین ریتلی زمین میں 1 کروڑ 85 لاکھ 10 ہزار مو کی کمی ہوئی۔ ما نے کہا کہ انتہائی ریتلی زمین کی کا  2 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار مو اور شدید ریتلی زمین کا 3 کروڑ 23 لاکھ 1 ہزار مو کم ہوا۔ چین کے اندرون منگولیا میں 4 بڑے ریگستان اور چار بڑے ریتلے علاقے واقع ہیں۔ علاقے میں طویل عرصے سے ریگستان اور ریتلے رقبے میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا جس کے سبب حالیہ برسوں میں اس میں خطے میں شجرکاری کی کوششیں تیز کی گئی ہیں۔ اس وقت خطے کی ریتلی زمینوں میں کاشتکاری بہتر ہوئی ہے جبکہ علاقے کے 4 بڑے ریگستان اور 4 ریتلی زمینوں میں صورتحال قابو میں ہے۔