• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،اندرون منگولیا خطے کی منگولیا کے ساتھ غیر ملکی تجارت میں زبردست اضافہتازترین

November 28, 2022

ہوہوٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کی ہمسایہ ملک منگولیا کے ساتھ 2022 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ہوہوٹ کسٹمز کے مطابق اس عرصے میں خطے کی منگولیا کے ساتھ مجموعی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 35.43 ارب یوآن (تقریباً 4.95 ارب امریکی ڈالرز ) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 31.1 فیصد زائد اور گزشتہ 5 برس میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس میں اندرون منگولیا نے 19.13 ارب یوآن مالیت کا کوئلہ منگولیا سے درآمد کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 150.1 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال کے آغاز سے  ہوہوٹ کسٹمز نے اپنے دائرہ اختیار کے تحت زمینی سرحدی بندرگاہوں پر کنٹینر لفٹنگ آپریشنز اور تقسیم شدہ نقل و حمل کو انجام دیا ہے  جس سے سرحد پار کارگو نقل و حمل کامیابی سے یقینی بنایا گیا۔

 اس طرح غیر ملکی مال بردار ڈرائیور ملک میں داخل نہیں ہوتے ، یوں وبائی مرض کی منتقلی کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور کوئلے کی درآمد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔