• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین امریکی کانگریس کے وفد کے دورے کا خیرمقدم کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہتازترین

October 04, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کی قیادت میں سینٹرز کے دورہ چین کا خیر مقدم کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات شومر کے اس اعلان کے بعد کہی کہ وہ آ ئندہ دنوں میں سینیٹرز کے وفد کی قیادت کر تے ہو ئے چین کا دورہ کر یں گے۔

ترجمان نے کہا  کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ دورہ امریکی کانگریس میں چین کے بارے میں زیادہ معروضی تفہیم میں مدد دے گا، ہمارے دونوں ممالک کی مقننہ کے مابین مذاکرات اور مواصلات میں اضافہ کرے گا اور چین-امریکہ تعلقات کی ترقی میں مثبت عوامل کا اضافہ کرے گا۔