• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا چین کی بجائے امریکہ ذمہ دار ہے، چینی وزیر دفاعتازترین

November 23, 2022

سیم ریپ، کمبوڈیا(شِنہوا) چینی ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ہی نے کمبوڈیا میں آسیان وزرائے دفاع کے نویں اجلاس کے موقع پر منگل کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ملاقات کی۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے بارے میں آسٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے، وی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے گروپ آف 20 کے 17ویں اجلاس میں اپنی ملاقات کے دوران  چین-امریکہ تعلقات کے حوالے سے کئی اہم امور پر اتفاق کیا۔  وی نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا چین  کی بجائے امریکہ ذمہ دار ہے۔ چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات میں پیش رفت کو بہت اہمیت دیتا ہے لیکن امریکہ کو چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اپنے قول اور وعدوں پرعمل کرے گا، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پرصحیح معنوں میں عملدرآمد کرتے ہوئے  چین کے حوالے سے منطقی اور عملی پالیسیاں اپنائے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ وی نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات میں مرکزی اہمیت کا حامل اور چین-امریکہ تعلقات میں پہلی ناقابل عبور سرخ لکیر ہے۔