بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت(ایم او سی) نے کہا ہے کہ امریکی وزارت تجارت کے ساتھ اس کے نئے مواصلاتی چینلزکا قیام دو طرفہ اقتصادی اورتجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور صنعتی وکاروباری برادریوں کے درمیان عملی تعاون کے لیے سازگارماحول پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ایم او سی کے ترجمان شو جوئی تھنگ نے جمعرات کو باقاعدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کی وزارت تجارت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ باہمی دلچسپی کے اقتصادی وتجارتی مسائل پر ادارہ جاتی اور باقاعدہ اندازمیں بات چیت کی جا سکے۔