بیجنگ (شِںہوا) چین-امریکہ مالیاتی ورکنگ گروپ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا۔
پیپلز بینک آف چائنہ نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ فریقین نے مالیاتی اور مالی استحکام، مالیاتی نظم ونسق ، پائیدار مالیات، انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام ، عالمی مالیاتی حکمرانی اور مشترکہ تشویش کے دیگر اہم امور پر پیشہ ورانہ، عملی، واضح اور تعمیری بات چیت کی۔
مرکزی بینک نے کہا کہ دونوں فریقوں نے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ ملاقات بالی میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے شدہ امور اور نائب وزیراعظم و چین۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی امور بارے چینی رہنما ہی لی فینگ اور امریکی وزیرخزانہ جنیٹ یلین کے درمیان مفاہمت کے بعد اس کا فالو اپ تھی۔
اجلاس کی صدارت پیپلز بینک آف چائنہ اور امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزارتی حکام نے مشترکہ طور پر کی۔ جس میں چین کے قومی مالیاتی نظم انتظامیہ اور چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے حکام کے ساتھ ساتھ امریکی فیڈرل ریزرو اور یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے حکام شریک ہوئے۔